لندن: (ویب ڈیسک) بھارت اور انگلینڈ کے درمیان لارڈز میں کھیلا جانے والا تیسرا ٹیسٹ میچ آخری مرحلے میں داخل ہوگیا۔
میزبان انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 5 میچز کی سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے آخری دن کے شروع پر ہی انگلینڈ نے بھارت کی تین وکٹیں لیکر مہمان ٹیم کو دباؤ میں ڈال دیا۔
بھارت کو اب میچ جیتنے کیلئے مزید 111 رنز درکار ہیں جبکہ انگلینڈ جیت سے صرف 3 وکٹوں کی دوری پر ہے، بھارت نے چوتھے روز کے اختتام پر انگلینڈ کے 193 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 4 وکٹ پر 58 رنز بنا لیے تھے۔
واضح رہے کہ لارڈز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ نے 387 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں مہمان بھارتی ٹیم بھی 387 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی اور پہلی اننگز میں کوئی برتری حاصل نہیں کرسکی تھی۔
میچ کے چوتھے روز انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 192رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی اور یوں بھارت کو میچ جیتنے کیلئے 193 رنز کا ہدف ملا تھا، میزبان انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 5 میچز کی سیریز کا یہ تیسرا ٹیسٹ ہے، سیریز 1-1 سے برابر ہے۔