دورہ بنگلادیش: قومی سکواڈ کا پہلا دستہ کراچی سے ڈھاکا کیلئے روانہ

Published On 15 July,2025 11:09 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے سلسلے میں قومی سکواڈ کا پہلا دستہ کراچی سے ڈھاکا کیلئے براستہ دبئی روانہ ہوگیا۔

پہلے گروپ میں سلمان علی آغا، صائم ایوب، فخر زمان، محمد نواز، ابرار احمد، خوشدل شاہ، فہیم اشرف اور سپورٹ سٹاف شامل ہے، دوسرا گروپ 16 جولائی کی صبح کراچی سے روانہ ہوگا۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز 20 جولائی کو شروع ہوگی، سیریز کے تینوں میچ شیر بنگلا اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔