لندن: (دنیا نیوز) پاکستان شاہینز کا دورہ انگلینڈ، پاکستان شاہینز کا 22 جولائی کو پہلا ون ڈے کاؤنٹیز سلیکٹ الیون کے خلاف کھیلا جائے گا۔
25 جولائی کو دوسرا ون ڈے پروفیشنل کاؤنٹی کلب سلیکٹ الیون کے خلاف کھیلا جائے گا، 27 جولائی کو تیسرا ون ڈے پروفیشنل کاؤنٹی کلب سلیکٹ الیون کے خلاف کھیلا جائے گا۔
29 جولائی کو تین روزہ میچ پی سی سی سلیکٹ الیون کے خلاف ہوگا، 3 اگست کو دوسرا تین روزہ میچ ساؤتھ ایشین کرکٹ اکیڈمی اینڈ ایم سی سی ینگسٹرز کے خلاف شیڈول ہے، پاکستان شاہینز کی قیادت سعود شکیل کریں گے۔