ممبئی: (دنیا نیوز) ایشیا کرکٹ کپ کیلئے سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے پاک بھارت میچ کی حمایت کر دی۔
سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا ایک ہی گروپ میں ہونا میرے لئے ٹھیک ہے، پہلگام جیسا واقعہ نہیں ہونا چاہئے، کھیل جاری رہنا چاہئے، دہشتگردی نہیں ہونی چاہئے، اس کو روکنا چاہئے۔
ایشیا کرکٹ کپ کے شیڈول کے اعلان کے بعد سابق بھارتی کرکٹرز اور سیاستدان بی سی سی آئی پر تنقیدی کر رہے ہیں، ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔