لاہور: (دنیا نیوز) ٹرائی نیشن سیریز اگست کے آخری ہفتے شروع ہونے کا امکان، ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان، افغانستان اور یو اے ای شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق سیریز کا آغاز 29 اگست سے ہونے کا امکان ہے، سیریز کے تمام میچز شارجہ میں کھیلے جائیں گے، پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان ٹرائی نیشن سیریز کا شیڈول فائنل ہوگیا۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلا میچ 29 اگست کو کھیلا جائے گا، دوسرا میچ یو اے ای اور پاکستان کے درمیان 30 اگست کو کھیلے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹرائی نیشن سیریز میں کل 7 میچز کھیلے جائیں گے، ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل 7 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے۔
ٹرائی نیشن سیریز کھیل کر قومی سکواڈ یو اے ای میں ہی قیام کرے گا، قومی سکواڈ ٹرائی نیشن سیریز کے بعد ایشیا کپ کے لئے یو اے ای رکے گا۔
ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی ٹرائی نیشن سیریز اور ایشیا کپ کے سکواڈ کا اعلان ایک ساتھ ہی کرے گا، ٹرائی نیشن سیریز کے تمام میچز شارجہ میں ہونے کا امکان ہے۔