دبئی: (دنیا نیوز) دبئی میں ایئر لائنز ٹکٹ کی خریداری میں کرپٹو کرنسی کا استعمال ممکن ہوگیا۔
دبئی ایئرپورٹ حکام کا عالمی کرپٹو حکام کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا، اماراتی ایئر لائنز کے ٹکٹس کی خریداری کیلئے کرپٹو کرنسی قابل قبول ہوگی، دبئی ڈیوٹی فری شاپس میں بھی کرپٹو کرنسی سے شاپنگ ممکن ہوگی۔
دبئی حکام کے مطابق دبئی کا ڈیجیٹل وژن کرپٹو کرنسی سے مربوط ہوگا۔