لاڈرہل: (دنیا نیوز) پاکستان سے ٹی 20 سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے ٹیم کا اعلان کر دیا۔
ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کا سامنا کرنے والے سکواڈ میں 4 تبدیلیاں کی ہیں۔
شائے ہوپ ویسٹ انڈین ٹی 20 ٹیم کی قیادت کریں گے، سکواڈ میں الزاری جوزف، ایوین لوئیس، برینڈن کنگ اور شمرن ہٹمائر شامل نہیں ہیں، ان کی جگہ شیمار جوزف، کیسی کارٹی، ایلیک اتھانزے اور جونسن چارلس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 میچز پر مشتمل سیریز کل سے کھیلی جائے گی۔