بلاوایو : (دنیا نیوز) بلاوایو ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے ہراکر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔
زمبابوے کی ٹیم نیوزی لینڈ کے پہلی اننگز کے 307 رنز کے جواب میں دوسری اننگز میں 165 پر ڈھیر ہوگئی، نیوزی لینڈ نے 8 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان کے حاصل کرلیا۔
بلاوایو میں کھیلے ٹیسٹ کے تیسرے دن زمبابوے نے 31 رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے دوسری اننگز آگے بڑھائی، کھانے کے وقفے کے بعد پوری ٹیم 165 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
شان ولیمز 49 رنز بناکر نمایاں رہے، تافاڈوا نے 27 اور کپتان کپتان کریگ ارون نے 22 رنز بنائے۔ مچل سینٹنر نے چار میٹ ہینری اور اور رکی نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔
نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 8 رنز کا ہدف ملا جو اس نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرکے دو ٹیسٹ میچو ں کی سیریز میں ایک۔صفر کی برتری حاصل کرلی۔ میچ جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا گیا۔