ڈبلن: (دنیا نیوز) آئرلینڈ نے پاکستان ویمن کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا۔
گیبی لوئس آئرلینڈ ویمن ٹیم کی قیادت کریں گی جبکہ اورلا پرینڈر گاسٹ کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آئرلینڈ ویمن ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 6 اگست کو کھیلا جائے گا، سیریز کا دوسرا میچ 8 اگست کو جبکہ 10 اگست کو تیسرا میچ کھیلا جائے گا۔