جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز، ویمنز ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کی تیاریاں

Published On 29 August,2025 02:57 pm

لاہور: (دنیا نیوز) جنوبی افریقہ ویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان اور آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ لیے قومی ویمنز ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں۔

پی سی بی کے مطابق قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا ایل سی سی اے گراؤنڈ میں تربیتی کیمپ شروع ہوگیا، قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 11 ستمبر تک جاری رہے گا۔

تربیتی کیمپ کے روزانہ دو سیشن ہوں گے، پہلا ٹریننگ سیشن صبح 10 بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک اور دوسرا سیشن سہ پہر 4 بجے سے شام ساڑھے 6 بجے تک ہو گا۔