سہ ملکی سیریز: قومی ٹیم کا آج تیسرے میچ میں افغانستان سے ٹاکرا

Published On 02 September,2025 04:11 am

شارجہ: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم ٹرائی سیریز میں اپنا تیسرا میچ آج افغانستان کے خلاف کھیلے گی۔

گرین شرٹس کا آئی سی سی اکیڈمی میں آپشنل ٹریننگ سیشن، کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں، پاکستان نے سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان کو 39، دوسرے میں یو اے ای کو 31رنز سے شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کے تیسرے میچ میں افغانستان نے یو اے ای کو 38 رنز سے شکست دے دی تھی، 189رنز کے ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم 150رنز بناسکی، یو اے ای کی جانب سے کپتان محمد وسیم 67اور راہول چوپڑا52رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔

افغانستان کی جانب سے شرف الدین اشرف اور راشد خان نے تین، تین وکٹیں حاصل کی تھیں، راشد خان ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ 165 وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں، افغانستان کی جانب سے ابراہیم زدران 63اور صدیق اللہ اتل 54رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔