سہ ملکی سیریز میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز، افغانستان کو 39 رنز سے ہرا دیا

Published On 29 August,2025 09:43 pm

شارجہ: (دنیا نیوز) تین ملکی ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دیدی۔

183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی پوری ٹیم آخری اوور میں 143 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی، افغانستان کی جانب سے راشد خان 39 اور رحمان اللہ گرباز 38 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4، شاہین شاہ آفریدی، محمد نواز اور سفیان مقیم نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں شارجہ کے تاریخی میدان میں کھیلے گئے 3 ملکی ٹی 20 سیریز کے افتتاحی میچ میں قومی کرکٹ کے کپتان سلمان علی آغا نے افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے، کپتان سلمان علی آغا 53 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔

شاہینوں کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 21، محمد نواز 21، فخر زمان 20، محمد حارث 15، فہیم اشرف 14، صائم ایوب 14 اور حسن نواز 9 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

افغانستان کی جانب سے فرید احمد نے 2 جبکہ مجیب الرحمان، محمد نبی، کپتان راشد خان اور عظمت اللہ عمرزئی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔