جدہ: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے عمرہ ادا کرنے کے بعد مکہ مکرمہ سے اپنی تصویر شیئر کر دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شعیب اختر نے بیت اللّٰہ کے سامنے تصویر شیئر کرتے ہوئے عمرہ ادائیگی سے متعلق بتایا۔
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) September 17, 2025
اپنے پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ الحمد اللّٰہ عمرہ ادا کرلیا ہے، اپنے ملک اور ان تمام لوگوں کیلئے دعا کی جو سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین شعیب اختر کی تصویر کو خوب پسند کیا اور عمرے کی ادائیگی پر انہیں مبارکباد دی اور دعائیہ پیغامات بھی تحریر کیے۔