پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہ ملانے پر اظہر الدین کا ردِعمل بھی آگیا

Published On 22 September,2025 10:13 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) سابق بھارتی کپتان محمد اظہر الدین نے پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہ ملانے پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کر دیا۔

محمد اظہر الدین نے کہا کہ میرے خیال میں ہاتھ ملانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے، نہیں معلوم بھارتی ٹیم نے پاکستانی ٹیم سے ہاتھ کیوں نہیں ملائے۔

سابق بھارتی کپتان محمد اظہر الدین کا کہنا تھا کہ اگر کھیلنے کی حامی بھری تو ہاتھ ملانے سے انکار مناسب نہیں۔