تھرڈ امپائر بھی بھارت کے سہولت کار نکلے، فخر زمان ’’ناٹ آؤٹ ‘‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

Published On 22 September,2025 02:44 am

دبئی: (دنیا نیوز) میچ ریفری کے بعد تھرڈ امپائر کی بھی بھارت کی سہولت کاری سامنے آگئی، فخر زمان ’’ناٹ آؤٹ ‘‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

تھرڈ امپائر کا تھرڈ کلاس فیصلے پر شائقین برہم ہوگئے، سوشل میڈیا پر امپائر کے متنازعہ فیصلے پر شدید تنقید کی، شک کا فائدہ ہمیشہ بلے باز کو دیا جاتا ہے، شائقین پھٹ پڑے۔

فاٹ بولر محمد عامر نے ایکس پر پیغام میں کہا کہ فخر زمان کا آؤٹ نہیں تھا، سابق کرکٹر وقار یونس اور وسیم اکرم نے بھی امپائر کے فیصلے کو غلط قرار دے دیا، پروفیسر محمد حفیظ نے بھی فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

تھرڈ امپائر کے متنازعہ فیصلے پر بھارت میں بھی آوازیں بلند ہونے لگیں، بھارتی صحافی راہول راوت نے کہا فخر زمان ناٹ آؤٹ لگ رہے تھے، گیند گلوز میں آنے سے پہلے زمین کو لگ گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ گیند فخر زمان کا بلا ٹچ کرکے زمین کو چھو کر کیپر کے ہاتھ میں گئی،تھرڈ امپائر نے غلط آؤٹ دے دیا۔