بھارتی ٹیم فیلڈنگ کے دوران شدید دباؤ کا شکار رہی، پاکستانی ٹیم کے 4 آسان کیچ چھوڑ دیئے

Published On 22 September,2025 02:48 am

دبئی: (دنیا نیوز) بھارتی ٹیم فیلڈنگ کے دوران شدید دباؤ کا شکار دکھائی دی، پاکستان کے ایک دو نہیں پورے چار آسان کیچ چھوڑ دیئے۔

صاحبزادہ فرحان کے ابھیشیک شرما نے 2 کیچ ڈراپ کئے، پہلا کیچ صفر اور دوسرا 32 رنز پر چھوڑا، کلدیپ یادیو نے صائم ایوب کا 4 رنز پر کیچ ڈراپ کیا۔

شبمن گل نے فہیم اشر ف کا 6 رنز پر آسان کیچ چھوڑ ا، میچ کے دوران حارث رؤف اور ابھیشیک شرما بھی آپس میں الجھ پڑے تھے۔