دبئی: (ویب ڈیسک) ایشیا کپ 2025 میں اصل ٹرافی نہ ملنے پر بھارتی کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر فرضی تصاویر کا سہارا لینا شروع کر دیا۔
بھارتی کھلاڑی ابھیشیک شرما اور شبھمن گل نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں دونوں ایک ٹرافی کے ساتھ کھڑے دکھائی دیتے ہیں حالانکہ بھارتی ٹیم کو ان کی ہٹ دھرمی کے باعث ٹورنامنٹ کی اصل ٹرافی دی ہی نہیں گئی تھی۔
شائقین کرکٹ نے سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ جب اصل ٹرافی نہیں ملی تو فرضی تصاویر بنا کر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں؟
یاد رہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے انکار کے بعد بھارتی ٹیم ایشیا کپ جیتنے کے باوجود ہٹ دھرمی پر برقرار رہی۔
بھارتی ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا تھا تاہم صدر اے سی سی محسن نقوی بھی اپنے فیصلے پر ڈٹے رہے اور بھارتی ٹیم تقریب میں کسی اور سے بھی ٹرافی وصول نہ کر سکی۔