کولمبو: (دنیا نیوز) آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم آج بنگلا دیش کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ آج دوپہر اڑھائی بجے شروع ہوگا، قومی ٹیم کی قیادت فاطمہ ثنا کے ہاتھوں میں ہے جبکہ بنگلادیشی ٹیم کو نگار سلطانہ لیڈ کریں گی۔
یاد رہے کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کا میزبان بھارت ہونے کی وجہ سے پاکستان اپنے تمام میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت سری لنکا میں کھیلے گا۔
واضح رہے کہ منگل کو پاکستانی کھلاڑیوں نے ہیڈکوچ محمد وسیم کی نگرانی میں تین گھنٹے تک پریما داسا انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی جبکہ بدھ کے روز قومی کھلاڑیوں نے ہلکی پھلکی ٹریننگ میں حصہ لیا۔