ویمنز ورلڈ کپ: قومی ٹیم کی پریما داسا سٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس

Published On 30 September,2025 07:33 pm

کولمبو: (دنیا نیوز) آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز ہو گیا، قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 2 اکتوبر کو بنگلا دیش کیخلاف کھیلے گی۔

اس سلسلہ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے پریما داسا انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی، پلیئرز نے ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں 3 گھنٹے تک بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔

بیٹرز کو پاور ہٹنگ کی عملی مشقیں کرائی گئیں، کوچز نے فیلڈنگ اور باؤلنگ کو بہتر کرنے کے حوالے سے کھلاڑیوں کو گائیڈ کیا، نیٹ پریکٹس سے قبل کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ کی۔