کھلاڑیوں کے پاس گیم پلان نہ ہونے سے ایشیا کپ ہاتھ سے نکلا: شعیب ملک

Published On 29 September,2025 10:32 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) سابق قومی کرکٹر شعیب اختر نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کے پاس گیم پلان نہ ہونے سے ایشیا کپ ہاتھ سے نکلا۔

دنیا نیوزکےپروگرام’’دنیا مہربخاری کےساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایشیا کپ جیت سکتا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ وکٹ بڑی اچھی تھی،کھلاڑیوں کےپاس کوئی گیم پلان نہیں تھا، پاکستان نے بھارت کو گردن سے پکڑ لیا تھا،بھارتی ٹیم پاکستان کےخلاف واضح دباؤمیں دکھائی دے رہی تھی۔

سابق قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان نےبنا بنایا میچ بھارت کوتھما دیا، اہم میچ میں فاسٹ باؤلر کو کیوں نہیں کھیلایا گیا، نہ ہی ٹیم کے پاس سنگل ڈبل لینے کی تکنیک تھی۔

شعیب ملک بے کہا کہ پوری دنیا کی ٹیمیں فاسٹ باؤلر کے ساتھ میدان میں اُترتی ہے، حسین طلعت کی جگہ محمد نواز کو کھیلایا جانا چاہیے تھا، غلط فیصلوں نے جیتا ہوا میچ بھارت کی گود میں ڈال دیا۔