ویمنز ورلڈ کپ: لنکا کیساتھ میچ بھی بارش کی نذر، پاکستان ایونٹ میں فتح کا مزہ نہ چکھ سکا

Published On 24 October,2025 08:18 pm

کولمبو: (دنیا نیوز) آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ بارش کی نذر ہو گیا۔

بارش کے باعث میچ بغیر نتیجہ ختم کر دیا گیا، دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا، بارش کے باعث ٹاس بھی تاخیر سے ہوا اور میچ کی فی اننگز کو 34 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔

پاکستانی ٹیم نے 4.2 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 18 رنز بنائے کہ بارش نے پھر انٹری دے دی، پاکستان ویمنز ٹیم ایونٹ میں کوئی میچ نہیں جیت سکی۔

سیمی فائنل تک رسائی کا خواب لیے ایونٹ میں حصہ لینے والی پاکستان ویمنز ٹیم کو 4 میچز میں شکست ہوئی اور 3 میچز بارش کے باعث بغیر نتیجہ رہے۔