سڈنی: (ویب ڈیسک) ایشیز سیریز سے قبل ہی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق کپتان پیٹ کمنز پہلے ایشیز ٹیسٹ کیلئے وقت پر فٹ نہیں ہوں گے، ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں سٹیو سمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے، پیٹ کمنز نے رننگ کا آغاز کر دیا ہے، جلد باؤلنگ بھی شروع کرنے کی توقع ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ پانچ ٹیسٹ میچز پر مشتمل ایشیز سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 نومبر سے پرتھ میں کھیلا جائے گا۔



