بھارتی کرکٹر شریاس ایئر کی انجری سنجیدہ ہوگئی، آئی سی یو منتقل

Published On 27 October,2025 12:19 pm

سڈنی: (دنیا نیوز) بھارتی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان شریاس ایئر کی انجری سنجیدہ ہونے کے سبب انہیں آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شریاس ایئر آسٹریلیا کےخلاف تیسرے ون ڈے میں فیلڈنگ کےدوران انجری کا شکارہوئے تھے جہاں کیچ پکڑتے ہوئے ان کی پسلیوں میں چوٹ آئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق شریاس ایئر کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہوگئی ہے اور اندرونی بلیڈنگ ہوئی ہے جس کی وجہ سے انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کرنا پڑا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز سے شریاس ایئر سڈنی کے ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل ہیں اور وہ 2 سے 7 دنوں تک ڈاکٹرز کی نگرانی میں رہیں گے۔

رپورٹ کے مطابق اندرونی بلیڈنگ کی وجہ سے انفیکشن روکنے کے لیے ڈاکٹرز انکی نگرانی کر رہے ہیں، ڈاکٹرز کی جانب سے فضائی سفر کی اجازت ملنے کے بعد ہی شریاس ایئر واپس بھارت روانہ ہوں گے۔