بابر اعظم اپنی پرفارمنس سے ہمیں ورلڈ کپ جتوا سکتے ہیں، سلمان علی آغا

Published On 02 November,2025 02:38 am

لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ بابر اعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں جو اپنی پرفارمنس کے ساتھ ہمیں ورلڈ کپ جتوا سکتے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ٹیم کا کمبی نیشن تبدیل نہیں کر رہے، کھلاڑی بدل رہے ہیں، ہمیں اپنا کمبی نیشن پتا ہے اور اس کے مطابق کھیلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کی ہر کسی کو خوشی ہے کہ وہ فارم میں آ گئے ہیں، آخری دونوں میچوں میں باؤلنگ سمیت بیٹنگ دونوں میں اچھا کھیل پیش کیا، سری لنکا میں ورلڈ کپ کھیلنا ہے اس کے مطابق تیاری کر رہے ہیں۔