قومی ویمن کرکٹ ٹیم کیلئے سپورٹ سٹاف کی تلاش شروع

Published On 28 November,2025 11:16 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے سپورٹ سٹاف کی تلاش شروع کر دی۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے لیے فزیو تھراپسٹ اور سٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے اشتہار جاری کر دیا خواہشمند افراد 12 دسمبر تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، پی سی بی غیر ملکی فزیو تھراپسٹ اور سٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کا تقرر کر سکتا ہے۔