راولپنڈی: (دنیا نیوز) ٹی 20 ٹرائی سیریز میں سری لنکا نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی جیت یقینی بنا لی۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے، زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے شاندار 37 رنز کی اننگز کھیلی، ریان برل بھی 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
برائن بیننٹ نے 26 گیندوں پر 34 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، برینڈن ٹیلر صرف 14 رنز ہی بنا سکے، سری لنکا کی جانب سے مہیش تھیکشانہ اور ونندو ہسرنگا نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں سری لنکا نے 147 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا، پاتھم نسانکا نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 98 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔



