دبئی: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی اوپنر بلے باز فخر زمان کو لیول ون کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
آئی سی سی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق فخر زمان کو ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل مقابلے میں کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا۔
کونسل کے مطابق فخر زمان نے سری لنکا کے خلاف سہ فریقی سیریز کے فائنل میچ میں آؤٹ قرار دینے پر امپائر کے ساتھ بحث کی تھی، جس کی وجہ سے ان پر جرمانہ عائد کیا گیا اور ساتھ ہی ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا۔
آئی سی سی اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ فخر زمان نے اپنے غلطی تسلیم کر لی ہے لہذا باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں سری لنکا کو بآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔



