سرگودھا: 8 روز سے لاپتہ نوجوان کی لاش نہر سے برآمد، ورثاء سراپا احتجاج

سرگودھا: 8 روز سے لاپتہ نوجوان کی لاش نہر سے برآمد، ورثاء سراپا احتجاج

سرگودھا: (دنیا نیوز) بلال 8 روز سے لا پتہ تھا۔ والد نے بیٹے کے اغواء کا مقدمہ درج کرانے کیلئے تھانہ فیکٹری ایریا سے رجوع کیا تو ایس ایچ او نے اسے تھانہ جھال چکیاں بھجوا دیا۔ جھال چکیاں پولیس نے اسے واپس فیکٹری ایریا بھجوا دیا۔ یوں وہ دو تھانوں میں بیٹے کے اغواء کا مقدمہ درج کرانے کے لئے چکراتا رہا مگر کسی نے ایک نہ سنی۔

گزشتہ روز پولیس کو ایک نامعلوم نوجوان کی لاش استقلال آباد کے قریب نہر سے جو شناخت ہونے پر 8 روز سے لا پتہ محمد بلال کی نکلی جس پر ورثاء سراپا احتجاج بن گئے اور سول ہسپتال چوک میں دھرنا دے کر سرگودھا خوشاب روڈ بلاک کرتے ہوئے الزام لگایا کہ مخالفین نے پولیس سے ملی بھگت کر کے محمد بلال کو قتل کیا ہے لہٰذا مخالفین اور پولیس کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔