کرائم
خلاصہ
- تلسہ روڈ پر ٹارچر سیل کا سراغ تھانہ سول لائنز پولیس کی کارروائی میں لگایا گیا۔ اہل علاقہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹارچر سیل پنجاب پولیس کے دو اہلکاروں نے قائم کر رکھا ہے۔
راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی میں پولیس نے مبینہ طور پر اپنے ہی پیٹی بھائیوں کی پرائیویٹ پولیس گردی پکڑ لی۔ دو معطل پولیس اہلکاروں کے ٹارچر سیل سے تین بچے بازیاب کرا لئے گئے۔ تلسہ روڈ پر ٹارچر سیل کا سراغ تھانہ سول لائنز پولیس کی کارروائی میں لگایا گیا۔ بازیاب ہونے والے بچوں کی عمریں 6 سے 11 سال کے درمیان ہیں۔ بچوں کے مطابق وہ ایک کلو چرس سمگل کر کے راولپنڈی لائے تھے، پولیس اہلکاروں نے چرس قبضے میں لے کر انہیں دو روز سے کمرے میں بند کر رکھا تھا۔ اہل علاقہ کا دعویٰ ہے کہ ٹارچر سیل پنجاب پولیس کے دو اہلکاروں نے قائم کر رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں اہلکار نوکری سے معطل ہیں۔