فیصل آباد: (دنیا نیوز) گزشتہ روز فیصل آباد میں گھریلو ناچاقی پر فائرنگ سے 4 افراد کے قتل کا معاملہ، ملزم کے خلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
فیصل آباد چک جھمرہ کے علاقے سیدھن میں گھریلو ناچاقی پر فائرنگ سے 2 بھتیجوں سمیت باپ اور بھاوج قتل ہوگئے تھے۔ اس اندوہناک واردات کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے ملزم فیاض کے خلاف تھانہ ساہیانوالہ میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 4 قتلوں کی لرزہ خیز واردات کا ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا جسکی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔