کراچی کے حساس علاقوں میں ڈاکوؤں کی پے در پے وارداتیں

Last Updated On 11 June,2018 05:36 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے کلفٹن میں ڈاکوؤں کی پے در پے وارداتیں، دو روز میں 2 سپر سٹور لوٹ لیے گئے۔ پولیس ڈاکوؤں کو لگام ڈالنے میں ناکام ہوگئی۔

کراچی کا ریڈ زون لٹیروں کے نشانے پر، دو دن میں 2 وارداتیں ہوئیں۔ تین تلوار کے قریب ایک اور سپر سٹور لوٹ لیا گیا۔ 4 ملزمان سرجیکل ماسک لگائے سٹور میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر کیشیئر اور خریداروں کو یرغمال بنا لیا۔ ملزمان نے سٹور میں موجود خریداروں کی جیبیں خالی کیں اور پھر کیش کاؤنٹر کا رخ کیا۔ دکان سے پلاسٹک شاپر لے کر سارا کیش اس میں منتقل کیا اور پھر فرار ہوگئے۔

ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ روز بلاول ہاؤس کے قریب سپر سٹور میں بھی پیش آیا تھا لیکن کراچی پولیس حساس ترین علاقے میں ہونے والی جرائم کی وارداتیں روکنے میں مکمل ناکام نظر آتی ہے۔