کراچی میں موٹرسائیکل چوری میں ملوث ملزمان گرفتار

Last Updated On 13 June,2018 03:33 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں موٹرسائیکل چوری میں ملوث گروہ کے دو کارندے پکڑے گئے، ملزموں کے قبضے سے 12 موٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔

کراچی میں نارتھ ناظم آباد کی ڈی اے چورنگی کے قریب کارروائی میں موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزمان گرفتار، ملزمان کی شناخت عبداللہ اسلم اور عبداللہ غریب کے نام سے ہوئی۔ ملزمان موٹرسائیکل چوری کر کے بلوچستان پہنچاتے تھے۔ ملزمان نے انکشاف کیا کہ چوری شدہ 125 سی سی موٹرسائیکل 30 سے 40 ہزار، 70 سی سی ہونڈا موٹرسائیکل 20 ہزار جبکہ چائنہ کی موٹرسائیکلیں 15 ہزار روپے میں بلوچستان میں بیچی جاتی تھیں۔ ملزمان سے برآمد ہونے والی موٹرسائیکلوں کی ایف آئی آر مختلف تھانوں میں درج ہیں۔