کراچی :رینجرز نے 65 لاکھ کا بھارتی گٹکا پکڑ لیا

Last Updated On 14 June,2018 05:19 pm

کراچی (دنیا نیوز ) رینجرز نے لیاری کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے انڈین گٹکے کی بڑی کھیپ پکڑلی جس کی مالیت تقریبا 60 سے 65 لاکھ ہے، گٹکا افغانستان سے کراچی لایا جا رہا تھا۔

کراچی کے علاقے لیاری ماڑی پور روڈ کے قریب رینجرز نے چھاپہ مار کر انڈین گٹکا تحویل میں لے لیا ہے جسے افغانستان سے براستہ بلوچستان بس کے ذریعے کراچی لایا جارہا تھا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق قبضے میں لیے جانے والے گٹکے کی مالیت 60 سے 65 لاکھ روپے اور مقدار تقریبا 5 ہزار کلو گرام ہے۔ تحویل میں لیا جانے والا گٹکا کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔