نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت میں جعلی واٹس ایپ میسجز پر لوگ قتل ہونے لگے، بچوں کے اغوا کاروں کی افواہ پر ایک ماہ میں سات افراد موت کے گھاٹ اتار دیے گئے۔
بھارت میں عدم برداشت عروج پر، افواہوں پر ایک ماہ میں 7 افراد قتل، تازہ واقعہ آسام میں پیش آیا جہاں دو نوجوانوں نے راہگیروں سے راستہ پوچھا تو لوگوں نے ان کو اغوا کار سمجھ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور مشتعل ہجوم نے دونوں نوجوانوں کو قتل کر دیا۔ ہلاک ہونے والے نوجوانوں میں سے ایک کا نام نیلوتپال داس جو ایک آڈیو انجینیر تھا اور دوسرے کا نام بیجیت ناتھ ہے جو ایک ڈیجیٹل آرٹسٹ تھا۔
اس سے قبل بنگلور میں بھی دو نوجوان اغواء کار کے شبے میں قتل ہوئے تھے۔ ان واقعات کے پیچھے ایک واٹس ایپ میسج کار فرما ہے جس میں بچہ اٹھانے والوں سے محتاط رہنے کی تنبیہ کی گئی ہے۔