فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں جہالت کی انتہا، اولاد نہ ہونے پر شوہر نے بیوی کو زہر پلا کر قتل کردیا، پولیس نے شوہر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
فیصل آباد کے علاقہ بٹالہ کالونی میں شوہر نے اولاد نہ ہونے پر مبینہ طور پر ماں اور بھائی کے ساتھ مل کر بیوی کو زہر دے کر قتل کر دیا۔ 25 سالہ سدرہ کی شادی 3 سال قبل عمر سے ہوئی تھی جو مٹھائی بنانے کا کام کرتا ہے۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر دیا ہے اور مبینہ قاتل عمر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
سدرہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ بیٹی کی شادی 3 سال قبل ہوئی اور اولاد نہ ہونے کے باعث اکثر گھر میں لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔