مہمند: (دنیا نیوز) ضلع مہمند میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں دو افراد کے قتل کے بعد پولیٹیکل انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے 81 افراد کو حراست میں لے لیا۔
صافی کے علاقے میں آٹھ روز قبل فائرنگ سے ایک شخص کی ہلاکت اور دوسرے کے زخمی ہونے کے بعد علاقہ مکینوں نے تعاقب کر کے دونوں مبینہ ملزمان کو پکڑ لیا، مشتعل افراد نے فائرنگ اور پتھراؤ کر کے دونوں مبینہ ملزمان مار ڈالے، پولیٹیکل انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے ہجوم میں شامل 81 افراد کو حراست میں لے لیا۔
علاقہ مکینوں نے الزام لگایا ہے کہ دونوں ملزمان اجرتی قاتل تھے، ملزمان نے پیسے لیکر ایک شخص کو قتل اور دوسرے کو زخمی کیا۔