لاہور (دنیا نیوز ) لاہور کے علاقے اعوان ٹاؤن میں غیرت کے نام پر بیٹے نے دوست کے ساتھ ملکر ماں اور بہن کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم بیٹے آصف نے اپنے دوست مظہر کے ساتھ ملکر قتل کی دوہری واردات کی۔ فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے تیز دھار آلے سے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے واردات غیرت کی وجہ سے کی۔ پولیس نے دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیں۔