کراچی: سی کمپنی پھیلنے لگی، بدنام زمانہ شوٹر لیاقت کے سنسنی خیز انکشافات

Last Updated On 19 October,2018 10:06 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی سے خیبر تک بدنام زمانہ منشیات فروش 'سی کمپنی' سے متعلق انکشافات سامنے آگئے، سی کمپنی کے شوٹر کے اعترافی بیان نے ہلچل مچا دی۔

دنیا نیوز کو حاصل ہونیوالے اعترافی بیان میں ملزم لیاقت انکشاف کیا ہے کہ  سی کمپنی  کے لیے منشیات فروشی کرنے پر ہر دو روز میں پانچ سے دس ہزار روپے ملتے تھے، بدنام زمانہ منشیات فروش درویش کی سی کمپنی کے پی کے سے منشیات لاتی ہے۔

گرفتار ملزم شوٹر لیاقت نے یہ بھی بتایا کہ منشیات کے اڈوں کو تقسیم اور فروخت کے معاملات درویش کے بھانجے کرتے تھے، ڈکیتی کی واردات میں ملنے والا سارا مال درویش تک جاتا تھا۔ ملزم نے یہ بھی انکشاف کیا سی کمپنی کا ڈکیت گینگ 7 سے 8 کارندوں پر مشتمل تھا، ایک اڈے سے یہ مہم 30 سے 40 لاکھ روپے کا کاروبار ہوتا تھا۔

گرفتار شوٹر لیاقت قتل، اقدام قتل۔اور اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہے، جس کے سنسنی خیزانکشافات نے گورکھ دھندے کو بے نقاب کر دیا۔