اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران سی ڈی اے اور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے چھ ملزمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
تھانہ گولڑہ پولیس نے چھ ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی کے روبرو پیش کیا۔ پولیس نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ عدالت نے تمام ملزمان کو بائیس اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔