فیصل آباد: (دنیا نیوز) جائیداد کے تنازعے پر ڈجکوٹ میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔
فیصل آباد میں جائیداد کے تنازعے پر خون سفید ہوگیا، بڑے بھائی نے گولیاں مار کر چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا۔ 28 سالہ عرفان کے سر اور پیٹ میں گولیاں لگیں جسے انتہائی نازک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نا ہوسکا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا جبکے ملزم موقع سے فرار ہو گیا جسکی تلاش جاری ہے۔