جہلم: (دنیا نیوز) جہلم کے علاقے طور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء افضل جھمٹ جاں بحق ہو گئے۔
تھانہ چوٹالا کے علاقہ طور میں تحریک انصاف کے رہنما افضل جھمٹ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ افضل جھمٹ لاری اڈے پر چاۓ پی رہے تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس سے افضل جھمٹ جاں بحق ہو گئے۔
جہلم.پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکھٹے کرنے میں مصروف ہے جبکہ .لاش کو پوسٹماٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔