لاہور: (دنیا نیوز) مغلپورہ کے رہائشی لاہور پریس کلب کے سامنے پولیس کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔
لاہور کے علاقے مغلپورہ کے رہائشیوں نے بڑی تعداد میں لاہور پریس کلب کے سامنے ایس ایچ او مغلپورہ کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین کی طرف سے الزام لگایا گیا کہ ایس ایچ او مغلپورہ ایک مقدمے میں نامزد ملزمان کی مدد کر رہے ہیں۔
مظاہرے کے باعث ڈیوس روڈ، ایجرٹن روڈ ، کوئنز روڈ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہی گیا۔ ٹریفک جام کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔بعد میں پولیس حکام کی یقین دہانی پر مظاہرین نے مظاہرہ ختم کردیا۔