مردان: (دنیا نیوز) مقتولہ کے والد کی مدعیت میں شوہر، ساس اور سسر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ساس کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق مردان کے علاقے جلوزئی میں سفاک شوہر نے مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر بیوی کو آگ لگا دی، مقتولہ کے والد کی رپورٹ پر تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان میں مقتولہ کا خاوند، سسر اور ساس شامل ہیں۔ ساس کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ شوہر آٹھ ماہ کی بچی کو ساتھ لیکر فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔