مردان : (دنیا نیوز) پیشی بھگت کر گھر واپس جانے والے باپ بیٹا مخالفین کی فائرنگ سے جانبحق ہو گئے، ملزمان فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ پیر کے روز تھانہ جبر کے قریب اس وقت پیش آیا جب ساول ڈھیر کے رہائشی نورحمید مقامی عدالت میں پیشی بھگت کر واپس اپنے بیٹے خالد حمید کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ کاٹلنگ روڈپر رحمان کالونی کے قریب مبینہ کار سوار ملزمان باور خان اور اس کے بیٹوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے دونوں باپ بیٹا موقع پر ہی جانبحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واردات فریقین کے مابین پرانی دشمنی کے نتیجے میں رونما ہوئی ہے جبکہ ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔