اسلام آباد اور پنجاب کے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والا پولیس اہلکار نکلا۔ کوئٹہ پولیس کے ملازم امجد کو اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد سے گرفتار کر لیا۔
پولیس ناکام ہوئی تو اے این ایف نے شہر اقتدار اور صوبہ پنجاب کو منشیات سے پاک کرنے کا بیٹرہ اٹھا لیا۔ سکولز اور کالجز میں آئس اور ہیروئن فروخت کرنے والے تین ملزمان کو وفاقی دارالحکومت سے گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 1 کلوگرام آئس، ایک کلو گرام ہیروئن اور 18 کلو چرس برآمد کر لی۔
یہ گروہ اسلام آباد اور پنجاب کے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرتا تھا۔ گرفتاری کے بعد ملزمان کواے این ایف سیل منتقل کر دیا گیا۔