کراچی: (دنیا نیوز ) کراچی میں ایف آئی اے سائبر کرائم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے آن لائن کرنسی فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ چار ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔
کراچی گلشن اقبال کے علاقے میں سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن الیکٹرانک کرنسی فراڈ میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم سرکل عبدالغفار کا کہنا تھا کہ ملزم غلام سرور نے آج رات گیارہ بجے سعودی عرب جانے کی ٹکٹ بک کرا رکھی تھی۔ کیس میں ملوث چار ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کرچکے ہیں۔
آن لائن الیکٹرونک فراڈ میں ملوث گروہ نے چینل ٹائمز کے نام سے جعلی ویب سائٹ اٹلی کی ظاہر کی ہوئی تھی۔ یہ گروپ لوگوں کو جھانسہ دے کر فی فرد تیس سے پچاس ہزار روپے تک وصول کر چکا ہے تاہم کیس کے حوالے سے مزید تحقیقیات جاری ہیں۔