فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد کے نواحی گاؤں میں معمولی جھگڑے پر آٹھویں جماعت کا طالبعلم قتل کر دیا گیا، مقتول مزمل حسین کا چند روز قبل اویس اور مبشر کے ساتھ جھگڑا ہوا جنہوں نے صلح کے بعد پسٹل کے ساتھ سیلفی بنانے کا ڈرامہ رچا کر نوجوان کو قتل کردیا۔
فیصل آباد کے نواحی گاوں پھلائی میں آٹھویں جماعت کے طالبعلم کو ساتھی طلبا نے معمولی جھگڑے پر قتل کردیا۔ 16 سالہ مقتول مزمل کا چند روز قبل ساتھی طلبا اویس اور مبشر سے جھگڑا ہوا جسکے بعد صلح بھی ہو گئی لیکن گزشتہ روز ملزمان نے پسٹل کے ساتھ سیلفی بنانے کا ڈرامہ رچا کر مزمل کو گولی مار کر قتل کردیا۔
مقتول کا والد غریب مزدور ہے جو انصاف کی دہائی دے رہا ہے، ورثا کا کہنا ہے انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔ تھانہ چک جھمرہ پولیس نے اویس اور مبشر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے دونون ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔