اسلام آباد: (دنیا نیوز) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں مشترکہ سرچ آپریشن کیا ہے۔ کارروائی کے دوران 16 مشکوک افراد حراست میں لیے گئے۔ بعض افراد کے قبضے سے اسلحہ اور شراب برآمد کی گئی۔
پاک فوج، رینجرز اور پولیس نے تھانہ بہارہ کہو کے علاقوں کوٹ اٹھال، بارہ کہو اور گرد و نواح میں علی الصبح سرچ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران 227 گھروں کی تلاشی لی گئی۔ 16 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔ حراست میں لیے گئے افراد کے پاس شناختی دستاویزات نہیں تھے جبکہ بعد افراد کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کی گئیں۔
حراست میں لے گئے تمام ملزمان کو تھانہ بارہ کہو منتقل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔