ڈیرہ غازی خان: (دنیا نیوز) ڈیرہ غازی خان میں بارڈر ملٹری پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سمگلرز گرفتار کر لیا۔ ملزم سرکاری افسر بن کر نان کسٹم پیڈ گاڑیاں بلوجستان سے پنجاب سمگلنگ کرتا تھا۔
ڈیرہ غازی خان باڈر ملٹری پولیس نے سرکاری نمبر پلیٹ گاڑی کو راگھی گاج چیک پوسٹ پر روکا تو کار میں سوار نے اپنا نام آصف بتایا اور کہا کہ میں سرکاری افسر ہوں، شک پڑنے پر پولیس نے پوچھ گچھ شروع کی تو پتہ چلا کہ آصف فیصل اباد کا رہائشی ہے جو بلوچستان سے نان کسٹم گاڑیوں پر اور سرکاری نمبر پلیٹ لگا کر پنجاب سمگلر کرتا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم آصف کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔