کوٹ ادو: دو گروپوں کا تصادم، 6 ماہ کا بچہ جاںبحق

Last Updated On 22 December,2018 09:57 pm

کوٹ ادو : (دنیا نیوز) کوٹ ادو میں رشتے کے تنازعے پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں ماں کی گود میں بیٹا چھے ماہ کا بچہ جاں بحق ہو گیا۔

کوٹ ادو کے علاقے دائرہ دین پناہ میں 5 مرد و خواتین حسینہ بی بی نامی خاتون کے گھر داخل ہو گئے، پولیس کے مطابق پانچوں افراد اور خاتون کے درمیان تلخ کلامی کے بعد جھگڑے کی نوبت آ گئی۔

اس دوران ہاتھا پائی اور ڈنڈوں کے استعمال کے باعث حسینہ بی بی زخمی ہوگئی، جبکہ چوٹ لگنے کے باعث اسکا 6 ماہ کا بچہ الطاف جاں بحق ہو گیا، پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں رشتے کا تنازع تھا، واقعے کے بعد جاں بحق ہونے والے بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو منتقل کردی گئی جبکہ بچے کی والدہ کے مدعیت میں ملزمان کے خلاف تھانہ دائرہ دین پناہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔